کاروار:15/اپریل(ایس اؤنیوز)درد اور تلاش میں سرگرداں ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جدوجہد کامیاب ہوئی ہے، امبیڈکر کو نظریاتی سطح پر مطالعہ کرکے جذبات کو ہوا نہ دے کر سائنٹفک طریقے پر انہیں اپنانے کی ضرورت ہے۔ عملی اور نظریاتی فرق کو سمجھ کر آگے بڑھنا چاہئے ، ڈاکٹر ایس بی جوگور نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔
شہر کے ضلع رنگ مندر میں جمعہ کو ضلعی انتظامیہ کے زیرا ہتمام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 126ویں اور بابو جگ جیون رام کے 110ویں جنم دن کے موقع پر منعقدہ پورگرام میں پروفیسر ڈاکٹر ایس بی جوگور نے ڈاکٹر امبیڈکر پر خصوصی مقالہ پیش کررہے تھے۔ بابو جگ جیون رام کے متعلق سداپور ایم جی سی کالج کے کنڑا لکچرر ڈاکٹر وٹھل بھنڈاری نے خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے سماجی حالات میں مساوات کی بنیاد پر تبدیل کرنےکی کوشش کی۔ امبیڈکر نے دلتوں کی نمائندگی اور ا ن کی بہتری کے لئے جدوجہد کرنے کی خاطر اپنا اقتدار تج دیا۔ بابو جگ جیون رام دلتوں کی علامت بن کر اقتدار پر آئے ، ملک میں سماجی انقلاب کے لئے ان کی زندگیاں ایک مثالی تھیں۔ بلدیہ صدر گنپتی نائک نے پروگرام کا افتتاح کرنےکے بعد سماج میں تمام ایک ہونے کا خیال پیدا کرنے کی بات کہی۔ نائب صدر لیلا بائی ٹھانیکر نے خطاب کیا۔
پروگرام کی صدارت کئے اترکنڑا ضلع کے ڈی سی ، ایس ایس نکول نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے دستور ہی بنیاد ہے ، آئین اور آئین کے معماروں کااحترام کرنا ہم سب کا اہم فرض ہونےکی بات کہی۔ ڈائس پر ضلع پنچایت کے سی ای اؤ ایل ، چندرشیکھر نایک، ایس پی ونایک پاٹل ، پروبیشنری آئی اے ایس آفیسر بی، وزیہ ترنم موجود تھے۔ سماجی فلاح وبہبودی محکمہ کے معاون ڈائرکٹر ایم ایس اللہ بخش نے استقبال کیا ۔ پروگرام کے بعد مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ پروگرام میں گذشتہ سال 2016میں پی یوسی دوم میں زیادہ نمبرات سے کامیاب ہوئے پسماندہ طبقہ کے طلبا کی تہنیت کی گئی ۔ یلاپور کی نکھیتا اور جیوتی مادر کو اعزاز بخشا گیا ۔ اورسرکاری ہائی اسکول میں پڑھائی کرتےہوئے ایس ایس ایل سی میں زیادہ نمبرات حاصل کئے طلبا کو لیپ ٹیاپ تقسیم کیا گیا۔
ڈاکٹرامبیڈکر اور جگ جیون رام کے جنم دن کے پروگرام کی مناسبت سے شہر میں عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا، ڈی سی دفتر سے شروع ہوئی ریلی کو ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے ہری جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر کئی افسران اور ذمہ داران موجو دتھے۔